اسلام آباد (ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ یہ خیال انہیں کتاب لکھتے ہوئے آیا، فلم کے اسکرپٹ بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم کا 50 فیصدا سکرپٹ لکھا جا چکا ہے جو کہ وہ خود لکھ رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور ڈائریکشن کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ طے ہے کہ اس کو بنانے کا مقصد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔