• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے گئے لاک ڈاؤن کو آج 201 روز ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے تاحال مقبوضہ کشمیر میں 2 خواتین اور 4 بچوں سمیت 70 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس نے اپنی جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی لاک ڈاؤن سے مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کے معمولاتِ زندگی اب بھی بری طرح متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پلوامہ میں گھر گھر تلاشی، 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کےخاتمے سے اب تک شہید ہونے والے 70 کشمیریوں میں سے 11 کو جعلی مقابلوں اور حراست میں شہید کیا گیا۔

942 فائرنگ اور پیلٹ گنز کی شیلنگ سے شدید زخمی ہوئے، کشمیری رہنما یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت دیگر اہم رہ نما بدستورحراست میں ہیں۔

تازہ ترین