• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ میں گھر گھر تلاشی، 3 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی، ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیری ناصرف مسلسل شہید ہو رہے ہیں بلکہ گولیوں اور پیلٹ گنوں کا نشانہ بن کر مستقل طور پر نابینا پن اور معذوری کا شکار بھی ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین واقعات میں بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرہ کر کے ایک ایک گھر کی تلاشی لی۔

یہ بھی پڑھیئے: مسئلہ کشمیر پر اردوان کی حمایت پر بھارت چراغ پا

گھروں کی تلاشی کے دوران بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 3 نہتے، مظلوم کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے سری نگر، بڈگام، اننت ناگ اسلام آباد، بارہ مولا، کپواڑہ اور راجوڑی میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور متعدد نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، کرفیو کو 190 دن مکمل، 5 کشمیری گرفتار

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے مودی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

اس دوران بھارتی فوج اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ بھارتی فوج پر نوجوانوں نے پتھراؤ بھی کیا۔

تازہ ترین