• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گرد گرفتار کئے جائیں، سنی رابطہ کونسل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سانحہ کوئٹہ کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا،، مساجد میں کوئٹہ میں صدیق اکبرؓ ریلی پر دہشت گردی کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں۔مرکزی رہنما سنی رابطہ کونسل پاکستان علامہ مسعودالرحمن عثمانی،حافظ نصیر احمد،مولانا تنویرعالم، مولانا ابو عمر معاویہ، مولانا عبدالرزاق حیدری،مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا یعقوب طارق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔بےگناہوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگین کرنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دہشت گردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں، یہ کرائے کے قاتل اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان کرائے کے قاتلوں کو لگام دے بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ صدیق اکبر ریلی کوئٹہ کے شہداء کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے اور زخمی ہونے والوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے۔
تازہ ترین