• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کو 202 دن ہوگئے، وادی میں تاحال مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔

مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، جہاں ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوان شہید کر دیے گئے۔

تازہ ترین کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اننت ناگ اسلام آباد میں محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران فائرنگ کر کے2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

اننت ناگ اسلام آباد کے علاقے نینا سنگم میں آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: مقبوضہ کشمیر، لاک ڈاؤن کے 201 دن، 70 شہری شہید

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی قابض سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

تازہ ترین