پاکستان سُپر لیگ کے میچز میں امپائرنگ کے لیےآسٹریلیا سے آنے والے سائمن ٹوفل بھی چائے کے رسیا نکلے۔
انہوں نے کراچی میں ڈھابے پر دیسی انداز میں چائے بنائی اور ساتھیوں سے داد وصول کی۔
سائمن ٹوفل نے ڈھابے پر موجود لوگوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصویریں بھی بنوائیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل فائیو کی کورریج کے لیے پاکستان آنے والے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئے تھے۔
انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر مقامی بینڈ کے ساتھ سڑک کنارے بیٹھ کر ’دل دل پاکستان‘ کا نغمہ گنگنایا۔