• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ہفتے کو مختلف علاقوں کا دورہ کرکے تجاوزات کا جائزہ لیا اور کارروائی کے لئے احکامات جاری کیے،اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے،وہ باغ ابن قاسم کلفٹن، کڈنی ہل پارک، ہل پارک،شاہراہ قائدین نالے پر تعمیرات ، رائل پارک بلڈنگ اور پلاٹ نمبر ایس ٹی 21 بلاک 5کلفٹن پہنچے اور تجاوزات کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنرز ، بلدیہ عظمی اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی،میونسپل کمشنر نے بتایا کہ کڈنی ہِل پارک سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین