• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: پشاور نے کوئٹہ، اسلام آباد نے ملتان کو شکست دیدی

پی ایس ایل: پشاور نے کوئٹہ، اسلام آباد نے ملتان کو شکست دیدی


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اسلام آباد یونائٹڈڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار سنچری اسکور کی اور یوں وہ پانچویں ایڈیشن میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر کامران اکمل کی تیسری سنچری ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔  

تازہ ترین