لاہور (وقائع نگار خصوصی) گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت روکنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت مکمل ہونے تک میشا شفیع کے دعوے پر سماعت نہیں ہوگی۔ایڈیشل سیشن جج امجد علی شاہ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر کے دعوے ایک ہی نوعیت کے ہیں،علی ظفر کا دعوی پہلے ہی زیر سماعت ہے اور اس میں گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں،اس دوران اسی نوعیت کے دعوے پر سماعت نہیں ہوسکتی۔