• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز راکٹ حادثے میں ہلاک

خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز کو راکٹ کے تجربات کے دوران پہلے بھی حادثات کا سامنا کرنا پڑا تھا


خطروں کے کھلاڑی مائیک ہیوز MIKE HUGHES اپنے شوق کی تسکین کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ مائیک ہیوز گھریلو ساختہ راکٹ میں بیٹھ کر پہلے بھی متعدد بار فضا میں جانے کا تجربہ کر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: بلغاریہ، خطروں کے کھلاڑیوں کی پہاڑ پر کرتب بازی

انہیں اس راکٹ کے تجربات کے دوران پہلے بھی حادثات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آخری تجربےمیں مائیک ہیوز کا راکٹ فائر ہوتے ہی پیراشوٹ سے محروم ہوگیا جس کے باعث وہ بلندی پر جانے کے بعد سیدھا زمین پر آ گرا۔

یہ بھی پڑھیئے: اسکاٹ لینڈ، خطروں کے کھلاڑی کی بلند پہاڑ سے چھلانگ

راکٹ کے بلندی سے زمین پر گرنا مائیک ہیوز کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔

تازہ ترین