کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کو دی سن شائن کپ کی گھڑ دوڑپیارا سائیں کے سوار اسد عکسیر نے جیت لی، انہوں نے پانچویں دوڑ میں بلیک گولڈ پر بھی کامیابی کے ساتھ جیت کی ڈبل مکمل کی، تجربے کار سوار ایم منظور نے کریکس مین اور سولجر گرل پر فتح کے ساتھ فتوحات کی ڈبل حاصل کی،پہلی ریس میں فاسٹ کیچر پر صفدر حسین فاتح رہے۔