آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں 3 جاں بحق، 2 زخمی

2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں 3 جاں بحق


کراچی (اسٹاف رپورٹر)2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات میں بچے اور خاتون سمیت 3افراد جاں بحق، 2زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود چمڑا چورنگی کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 45سالہ زہرہ زوجہ نواز جاں بحق جبکہ اسکا شوہر نواز،اور بیٹا 18سالہ حمزہ زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور واقعہ کے بعد فرار ہو گیا جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے، درخشاں تھانے کی حدودخیابان اتحادپر تیز رفتار رکشا کار سے ٹکراکر الٹ گیا اور رکشا ڈرائیور 50سال صاحب رحمٰن روڈ کے کنارے گرنے کے باعث زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسنے راستے میں ہی وہ دم توڑ دیا ،اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ نمبر12اتوار بازار کے قریب منی بس نے سڑک عبور کرنے والے 10سالہ ابوبکر ولد بخت علی کو ٹکر ماردی ، زخمی بچے کو ایمبولنس میں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا ، حادثے کا ذمہ دار ڈارئیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود گل گوٹھ پریشان چوک سے ایک نوجوان کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر18سال کے قریب ہے ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہو ئی ہے،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی،لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا، اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب مکان سے 45سالہ منور خان کی لاش ملی، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کو بلڈ کینسر تھا بیوی گھروں میں کام کر کے گھر کا خرچہ چلاتی ہے اور واقعہ کے وقت گھر میں موجود نہیں تھی،مالک مکان نے پولیس کو ہلاکت کی اطلاع دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید