• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی درستی کیلئے خطیر رقم درکار ہے، چیئرمین بلدیہ شرقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ وسائل، مسائل سے کم ہونے کے باوجود جہاں تک ممکن ہو رہا ہے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، سڑکوں کی درستی کیلئے خطیر رقم درکار ہے مرحلہ وار اہم شاہراہوں کو درست کرنے کے ساتھ جہاں تک ممکن ہوتا ہے علاقوں میں بھی کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 بلاک 19 میں سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا ، انہوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والے مٹیریل کا بھی جائزہ لیا اور موجود افسران کو ہدایت کی کہ معیاری کام کو ترجیح دی جائے،ان کامزید کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں ترقیاتی لحاظ سے بہتری لانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ کوشش ہے کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولتیں پہنچائی جائیں \\۔
تازہ ترین