• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن تھیٹر قائم ، وافر ادویات اور عملہ موجود ہوگا:ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم میں جنرل ہسپتال کی طرف سے قائم کردہ عارضی ہسپتال 23مارچ تک فنکشنل رہے گا جہاں ڈاکٹر ز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے پہلے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو اس ہسپتال کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کو اس قائم کردہ عارضی ہسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد پر کسی بھی قسم کی طبی ضرورت سے نمٹنے کے لئے عارضی ہسپتال کے قیام کا اعزاز لاہور جنرل ہسپتال کے حصے میں آیا ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض سے کسی طور بھی پہلو تہی نہیں کریں گے ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں اور عملے کے علاوہ عام شہریوں کو بھی اس عارضی ہسپتال میں علاج معالجے کی فوری اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور بالخصوص فوکل پرسن اپنی موجودگی کے علاوہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ روزانہ کی بنیاد پر اس عارضی ہسپتال میں آنے والے لوگوں کے اعدادو شمار جمع کیے جائیں ۔انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح دوبارہ لاہور جنرل ہسپتال کو ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی طبی خدمت کا موقع ملا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کھیلوں بالخصوص کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند امر قرار دیا
تازہ ترین