• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین متین اسلام سلامتی اور خیر کا دین ہے، پیر حسان حسیب الرحمان و دیگر کا خطاب

راولپنڈی (جنگ نیوز) عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمان نے کہا ہے کہ دین متین اسلام سلامتی اور خیر کا دین ہے ۔ وہ گزشتہ روز بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر بشپ آف پاکستان سرفراز پیٹر نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کیلئے آستانہ کی خدمات سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں جہاں پاکستان میں بسنے والوں کو آپس میں اتفاق و اتحاد، اخوت و رواداری، بھائی چارے و یگانگت کی تعلیم دی جاتی ہے۔ برطانیہ سے آئے بشپ ڈاکٹر چارلس ریڈ اور نیل جانسن نے بھی شرکت کی۔ پیر محمد نقیب الرحمان نے وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعاکرائی۔
تازہ ترین