• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی 4جیلوں میں اسیروں کیلئے بنائے گئے فیملی رومز تاحال غیر فعال

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سابقہ حکومت کے دورمیں پنجاب کی 4سنٹرل جیلوں میں اسیروں کے لئے بنائے گئےفیملی رومز تاحال فعال نہ ہوسکے۔ سابق چیف جسٹس افتخاراحمد چودھری کے حکم پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی ہدایت پرراولپنڈی ،ملتان ،فیصل آباداورلاہورکی سینٹرل جیلوں میں قیدیوں کو اپنی بیویوں کے ہمراہ چنددن گزارنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئےفیملی رومز تعمیرکئے گئے تھے اس منصوبے پرپنجاب حکومت نے کثیررقم خرچ کی اورصوبے کی چاربڑی جیلوں فیصل آبادسینٹرل جیل ،کوٹ لکھپت جیل لاہور، سینٹرل جیل ملتان میں 54،54اورسینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں 56 فیملی رومزبنائے گئے ہیں میں لیکن بدقسمتی سے اس حوالے سے تاحال قانون سازی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے اس پرعمل درآمدنہیں شروع ہوسکااس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہدسلیم بیگ اوران کی ٹیم دوبرس سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجودفیملی رومزکوفعال کرانے کے لئے صوبائی حکومت سے اس بابت قانون سازی کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ذرائع کاکہناہے کہمتعلقہ حکام کواس بابت آگاہ کیاجاچکاہے لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں ہوسکی۔
تازہ ترین