مرتّب :آصف نواز
صفحات: 296،قیمت: 450 روپے
ناشر:چوہدری اکیڈمی، الفضل مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور۔
اُردو ادب کا کون سا قاری قراۃ العین حیدر کے نام اور کام سے واقف نہیں۔ اگرچہ مصنّفہ نے بہت لکھا اور بہت خُوب لکھا، جس میں ناول اور افسانے دونوں ہی شامل ہیں۔ تاہم، اُن کا ناول’’آگ کا دریا‘‘ افسانوی شہرت کا حامل ہے۔
قراۃ العین حیدر کو تاریخ، تہذیب، فلسفے، سیاست، معاشرت اور ادب سے خاص لگاؤ تھا اور ان تمام موضوعات کو اُنہوں نے اپنی تحریروں میں اس خُوبی سے برتا کہ اُردو ناول اور افسانے کی تاریخ اُن کے ذکر کے بغیر ادھوری تصوّر کی جائے گی۔ صاحبِ کتاب نے اس لاثانی مصنّفہ کے’’ بہترین افسانے ‘‘اس کتاب میں یک جا کر دیے ہیں۔یوں قارئین کو اُن کی باکمال تحریریں یکجا دستیاب ہو سکیں گی۔