• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بادشاہ کو استعفیٰ پیش کردیا۔


ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بادشاہ کو استعفیٰ پیش کردیا۔

ملائیشیا کی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کے اپنے اتحادی انور ابراہیم سے اختلافات شدید ہوگئے تھے، اور اب نئی حکومت انور ابراہیم کے بغیر قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کےدرمیان گزشتہ روز اہم اجلاس بھی ہواتھا۔

94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔

94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔

تازہ ترین