• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں دو دن وقفہ، بدھ کو سلطانز اور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل میں دو دن وقفہ، بدھ کو سلطانز اور زلمی آمنے سامنے ہوں گے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو دن وقفے کے بعد میچز کا سلسلہ بدھ سے دوبارہ شروع ہوگا اور ملتان پہلی مرتبہ پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا، جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔

میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

گزشتہ شپ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد اور کوئٹہ دو، دو میچ جیت کر سب سے آگے

پی ایس ایل کا انتہائی دلچسپ مقابلہ قذافی اسٹیڈیم میں ہوا، جہاں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل تھیں۔ پہلےلاہور قلندرز کے محمد حفیظ نے 98 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، قلندرز کا اسکور چھ وکٹ پر 182 رنز رہا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں بھی وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور رنز بھی بنتے رہے۔ شاداب نے جارحانہ ففٹی بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور زلمی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی

میچ میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے تاہم آخری اوور میں موسیٰ خان نے یونائیٹڈ کی نیّا پار لگا دی۔

پی ایس ایل فائیو میں دو دن وقفے کے بعد بدھ کو پشاور زلمی، ملتان میں ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی۔ ملتان پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرے گا۔

پشاور زلمی کی ٹیم میچز میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین