کورونا وائرس مشرقی ایشیا سے اب مشرق وسطیٰ بھی پہنچ گیا ہے۔
اس کی تصدیق سلطنت عمان کی وزارت صحت نے کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں کورونا کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔
عمانی وزارت صحت نے بتایا کہ ایران سے آنے والی دو خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے عراق میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیے: ایران کی کورونا وائرس سے 50 ہلاکتوں کی تردید
کورونا وائرس کا پہلا کیس نجف میں سامنے آیا، اور یہ متاثرہ مریض ایرانی باشندہ ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے وزیر صحت کے مطابق افغانستان میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔