• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی نائب وزیرصحت  نے کوروناسے50اموات کی غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی۔

ایرانی وزیر صحت ارج ہریرچی نے غیرملکی خبرایجنسی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12  ہے جبکہ ایران میں کورونا وائرس کے 47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی قانون ساز احمد امیر آبادی نے ایران حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ایرانی حکومت کورونا سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے، ایرانی قانون ساز کے مطابق قم میں کورونا سے 50 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایرانی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ میں واضح طور پر اس اطلاع کو مسترد کرتا ہوں، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں، کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی خبر رساں ایجنسی نے قم میں کورونا وائرس سے 50 اموات کا دعوی کیا تھا۔

دوسری جانب خبرایجنسی نے عراق میں کوروناوائرس کےپہلےکیس کی تصدیق کر دی ہے،کوروناوائرس کا پہلا کیس نجف میں سامنےآیاجبکہ متاثرہ مریض ایرانی باشندہ ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق عراق نےگذشتہ کئی دنوں سے ایران سے آمدورفت معطل کررکھی ہے۔

افغان وزیر صحت کے مطابق افغانستان میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، کوروناوائرس کا کیس صوبے ہرات میں رپورٹ ہوا۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریامیں کوروناوائرس کے مزید 70 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 833 ہوگئی ہے ۔

چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے متعدد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، افغانستان ، بحرین اور کویت میں پہلے کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایران میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین