• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمسازی میں سست روی کے سینما پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،شمعون عباسی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے کہاہے کہ اہم معاشرتی موضوعات پر مبنی فلمیں ہی فلمی صنعت کے بحران کو کسی حد تک ختم کر سکتی ہیں ۔اس وقت ہمارے یہاں فلمسازی یوں بھی سست روی کاشکار ہے۔جس کے سینما ٹریڈپر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے پروڈکشن آفس میں خصوصی گفتگومیں کہی۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فلمی صنعت اور سینما ٹریڈکو ان مشکلات سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ معیاری اور اچھی فلمیں بنائی جائیں ۔اس وقت اچھی اورمعیاری فلموں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی میں تیارکی گئی فلمیں پسند کی جاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شمعون عباسی نے بتایا کسی ایک طرح کی فلموں کو پذیرائی نہیں ملتی بلکہ ہر طرح کی فلمیں بننا چاہیے۔ فلم بین کی ترجیح آج تفریحی فلم ہے ۔ اس لیے اس طرح کی فلمیں بنائی جائیں۔نئے اندازکو بھی سراہا جارہا ہے ۔ فلم دھلی گیٹ کے پروڈیوسر ڈایئریکڑ ندیم چیمہ ہیں ۔ انہوں نے فلم دھلی گیٹ بنائی ہے ۔اس طرح فلم میکنگ مین نئے رحجانات کو فروغ مل رہا ہے۔ ہمارےیہاں اب بھارتی فلموں کااثرختم ہو گیا ہے ۔ ایسےمیںاپنی فلموں کے وسیع امکانات ہیں۔
تازہ ترین