• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی بحالی تحریک کےمطالبات منظور اور گرفتار طالبات جلد رہا کیے جائیں ،غلام نبی مری

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل نے گذشتہ دنوں بلوچستان اسمبلی کے سامنے بی ایم سی کے طلباء و طالبات ایپکاکے ملازمین اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی ممبر شمائلہ اسماعیل کی گرفتار ی اور پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں پارٹی کی جانب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ہر لحاظ سے غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہے۔ پہلے بھی یہاں کے طلباء و طالبات کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا اور آج ایک بار پھر انھیں گرفتار کرکے ناانصافیوں کی انتہاکردی گئی بلوچستان میں طالبات کی گرفتاری کی مثال نہیں ملتی لیکن موجودہ حکمرانوں نے یہاں کی مثبت روایات کو پامال کرتے ہوئے ایک نہی تاریخ رقم کی ہے جس پر کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کرینگے اور ہر سطح پرسیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرینگے اور طلباء و طالبات ملازمین ڈاکٹرز کو کسی بھی صورت میں ناانصافیوں کے سامنے تن تنہاء نہیں چھوڑینگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلباء و طالبات کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور بی ایم سی بحالی تحریک کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے حالات کو مذید خراب کرنے سے گریز کیا جائے ۔ 
تازہ ترین