آپ آف لائن ہیں
پیر12؍شعبان المعظم 1441ھ 6؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صوبائی وزیر ہائوسنگ سے سیکرٹری ہائوسنگ کی ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے سیکرٹری ہاوسنگ داؤد خان نے محکمہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ملاقات کی۔ ڈاکٹر امجد علی نے ملاقات میں سیکرٹری ہاوسنگ کو صوبے میں جاری ہاوسنگ سکیمز پر کام کی رفتار تیز کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت صوبے میں ہاوسنگ کے شعبے پر بھرپور توجہ دی ہوئی ہے، اور وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صوبہ میں بے گھر اور کم آمدن رکھنے والے افراد کو چھت کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ ملاقات میں جلوزئی، سی پیک سٹی، ہنگو ماڈل ٹاون، سٹیلائیٹ ٹاونز اور ڈنگرام ہاوسنگ سکیم سمیت مختلف پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور سے مزید