• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس چوتھے روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس چوتھے روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا


اپوزیشن کے شور شرابے کی وجہ سے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس چوتھے روز بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کے زیرِ صدارت ایک گھنٹہ پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے حکومتی وزراء کے ساتھ اجلاس ملتوی کرنے اور بیٹھ کر بات کرنے پر اتفاق کیا تاہم اسپیکر نے اسمبلی اجلاس رکھا تو اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوگئے۔

اس دوران اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر اور نعرہ بازی کرکے شور شرابہ جاری رکھا تاہم ہنگامہ آرائی کے باجود اسپیکر نے بل منظور کروالیے۔

اسپیکر مشتاق غنی نے بار بار اپوزیشن ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی تاہم اپوزیشن کی خاتون رکن نگہت اورکزئی اپنے ساتھ لاؤڈ اسپیکر ہی ایوان میں لائیں۔

اس دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فضل الہٰی نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ایوان میں لائے گئے غیر قانونی آلات ضبط کیے جائیں۔

اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا تاہم شدید ہنگامے کے دوران اسپیکر نے اجلاس منگل دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین