• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مندی کا تسلسل برقرار، مزید 285 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کرونا وائرس کے باعث عالمی مارکیٹوں میں آنے والی کساد بازاری کے اثرات کی وجہ سے منگل کو بھی مندی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای 100انڈیکس مزید 285پوائنٹس کم ہو کر 39ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا ،سرمایہ کاری مالیت 61ارب 90کروڑ روپے مزید گھٹ گئی ۔منگل کو مارکیٹ میں 12کروڑ 43لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا تفصیلات کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹوں میں کرونا وائرس کی وجہ سے آنے والی کساد بازاری کے اثرات نمایاں رہے اورسرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباؤ نظر آیا جس کی وجہ سے دن بھر مندی کا رحجان غالب رہا اور کے ایس ای 100اندیکس 285.28پوائنٹس کی کمی سے 39ہزار کی حد سے نیچے آکر 38858.45پوائنٹس پر آگیا ،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس میں بھی 173.18پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے یہ 17878.38پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئرز انڈیکس میں 229.32پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 27018.98پوائنٹس پر بند ہوا ،منگل کو مارکیٹ میں مجموعی طور پر 336کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،159کے بھاؤ میں اضافہ،162کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15کے بھاؤ مستحکم رہے ،مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم گذشتہ روز کی نسبت 61ارب 90کروڑ 78لاکھ روپے کم ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین