آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ شعبان المعظم1441ھ 10؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جامعہ کراچی شعبہ معاشیات کے تحت آج کانفرنس ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ معاشیات جامعہ کراچی کے زیراہتمام کانفرنس بدھ 26 فروری کوہوگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان ڈپٹی گورنر، اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید اور ڈاکٹر نعیم الظفر،چیف اکنامسٹ گورنمنٹ آف سندھ ہونگے۔جبکہ مہمان اعزازی ڈاکٹر قیصر بنگالی اور مہمان خصوصی شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ہیں۔خطبہ استقبالیہ پروفیسر ڈاکٹر روحی احمد پیش کریں گی۔کانفرنس کےدوسرے سیشن میں تحقیقی پرچے پیش کیئے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری حصے میں وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام پر تبصرہ کیا جائے گا ۔ اس موضوع پہ ڈاکٹر شاہد قریشی، آئی بی اے، ڈاکٹر محمد صابر ،محمد فیصل خان، عثمان حنیف اور شعیب جمالی تبادلہ خیال کریں گے ۔ ڈاکٹر صفیہ منہاج میزبانی کریں گی اور مہمان خصوصی رئیس کلیہ سماجی علوم ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ ہونگی۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید