• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، لندن جانے کیلئے مریم نواز کی درخواست، اٹارنی جنرل طلب

لاہور ہائیکورٹ، لندن جانے کیلئے مریم نواز کی درخواست، اٹارنی جنرل طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہورہائیوکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ قومی احتساب بیورو کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ ہم چاہتے ہیں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے معاملے پر اٹارنی جنرل ہماری معاونت کریں۔اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے کہا کہ ویسے تو حکومت کا موقف آچکا ہے۔ اس پر بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیئے کہ ہم چاہتے ہیں اٹارنی جنرل پاکستان عدالت کی معاونت کریں، اگر وہ خود نہیں آسکتے تو ہم آرڈر کر کے بلوا لیں گے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی 8 ہفتوں کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے، جسکے بعد یہ درخواست بھی غیر موثر ہو جائیگی۔ بعد ازاں عدالت نے مریم نواز کی درخواستوں پر کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین