کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متعلق محکمہ داخلہ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزارکےبلاول بھٹو کے وکیل اختر حسین عدالت میں پیش ہوئےاور کہاکہ بلاول بھٹو ملک بھر میں سفرکررہے ہیں لیکن تاحال سیکورٹی کا مسئلہ جوں کا توں ہے ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ محکمہ داخلہ یہ بھی بتائے کہ وی آئی پیز کی سکیورٹی کا کیا طریقے کار ہےاور 3ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ صوبائی حکومت مکمل سیکورٹی دیتی ہے مگر وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی سیاسی سرگرمیوں کے سلسلےمیں بلاول بھٹو ملک بھر میں سفر کرتے ہیں انہیں سیکورٹی خدشات ہیں۔