• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کشمیر سے کرفیو ختم کرائے، شیریں مزاری

اسلام آباد (مائرہ عمران ،اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے منگل کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات واپس لینے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی آبادی میں تبدیلی کرنے سے روکیں،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیوہٹانے اور کمیونی کیشن بلیک ائوٹ ختم کرانے میں کردار ادا کرے،بھارت گرفتار کشمیری رہنمائوں اور بے گناہ نوجوانوں کو فوری رہا کرے اورکالے قوانین ختم کرے،کشمیر میں بھارتی قوانین کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور شخصی آزادی کے خلاف ہیں، عورتیں، بچے اور جوان بھارتی افواج کے مظالم کا شکار ہیں، عورتوں کے ساتھ زیادتی جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے،یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بالخصوص 1325 کے منافی ہے،کشمیر میں جسمانی اور ڈیجیٹل لاک ڈائو ن عالمی انسانی حقوق کے معیار کے خلاف ہے۔پاکستان نے دہشتگردی اور علاقائی سکیورٹی کے چیلنجر کے باوجود ہمیشہ انسانیت کے وقار اور بالادستی کو ترجیح دی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے 43ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین