• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار ایسوسی ایشنز بنچ کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ اور بار سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس محمد بھٹی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی سمیت لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پر فرائض سرانجام دینے والے دیگر فاضل جج صاحبان اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اور عہدیداروں کے علاوہ سینیئر و جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی بار ایسوسی ایشنز بھرپور انداز میں بنچ کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اور ہمیں ہڑتال کلچر کے خاتمے کےلئے یقین دہانی کروائی ہے، قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی لیڈرشپ اور وکلاء بہت متحرک ہیں،جسٹس محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ عہدیداروں نے ہر فورم پر وکلاء کودرپیش مسائل کو احسن انداز میں حل کروانا ہوتا ہے۔
تازہ ترین