کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو،سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی،سابق سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ حافط عبدالباسط، فیصل جمال و دیگر کے خلاف بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کا بیان 342ض ف قلم بند کرلیا گیا ان کے بیان پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے آئندہ سماعت کے موقع پر جرح کی جائیگی بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 6 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔