• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

قومی احتساب بیورو میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے مسعود عالم خان کا تبادلہ نیب راولپنڈی سے نیب کراچی میں کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے ہی اظہار احمد اعوان کاتبادلہ نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد سےنیب پشاور میں کیا گیا ہے ۔

گریڈ20 کے نعمان اسلم کا تبادلہ نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد جبکہ نعمان اسلم بطور ڈائریکٹر ایچ آر ایم فرائض انجام دیں گے ۔

گریڈ20 کے غازی رحمٰن کاتبادلہ نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد سے نیب کوئٹہ جبکہ گریڈ20 کے طارق حمید بٹ کا تبادلہ نیب کراچی سے نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد میں کیا گیا ہے ۔

نوید حیدر زاہد کا تبادلہ نیب خیبرپختونخوا سے نیب روالپنڈی کردیا گیا ہے اور غلام صفدرشاہ کاتبادلہ ایچ آرایم ڈویژن نیب ہیڈکوارٹرسےآپریشن ڈویژن نیب ہیڈکوارٹر مین کیا گیا ہے ۔

نسیم احمد خان کا تبادلہ نیب ہیڈکوارٹراسلام آباد سے نیب راولپنڈی جبکہ گریڈ 20 کے محمد طاہر کا تبادلہ نیب کراچی سے نیب ملتان می کیا گیا ہے ۔

گریڈ20 کےعبدالحفیظ خان کا تبادلہ نیب ملتان سے نیبہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین