• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل پانچواں منفی دن رہا۔ کاروباری ہفتے کے تین دنوں میں ہنڈریڈ انڈیکس 1910 پوائنٹس گرگیا۔ جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 327 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان شیئرز بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی فروخت کا رجحان رہا۔ کاروباری دن میں ایک موقع پر بینچ مارک انڈیکس 784 پوائنٹس کم ہو کر  38ہزار 74 تک گیا، البتہ کاروبار کا اختتام520 پوائنٹس کی کمی سے38 ہزار 338 پر ہوا ہے۔

شیئرز بازار میں آج 14 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 95 کروڑ روپے رہی۔

سرمایہ کاروں کو آج91 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاری کئے گئے شیئرز کی مالیت7 ہزار 203 ارب روپے رہی۔

تازہ ترین