• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، رات گئے فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رات گئے فائرنگ کے واقعات میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گلستان تھانے کی حدود بلاک 12میں سیکورٹی گارڈ 45سالہ خاوند بخش فائرنگ کے پراسرار وا قعہ میں زخمی ہوگیا، جسے نجی اسپتال اور بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ اپنی پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقی طور پر گولی چلنےسے زخمی ہوا ہے ۔ادھر کورنگی ڈیڑھ نمبر مٹکے والی پلیہ یوسی آفس کے قریب فائرنگ سے 57سالہ رفیق ولد تنویرخاں زخمی ہو گیا ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی کو ایک گولی دائیں ٹانگ میں لگی ۔

تازہ ترین