• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نئی دہلی میں تصادم روکے، انتونیو گوتریس

آج ہندوستان کے20کروڑ مسلمان نشانے پر ہیں، وزیراعظم عمران خان


نیویارک‘اسلام آباد(آئی این پی‘اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری انتونیوگوتریس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری فسادات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال سنگین ہے۔

بھارتی حکومت تصادم کو روکے اور مظاہرین کو پر امن احتجاج کی اجازت دے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آغاز تھا‘ آج ہندوستان کے 20 کروڑ مسلمان نشانے پر ہیں‘ بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیاءکا امن خطرے میں پڑ گیا ہے‘نئی دہلی کے فسادات خون خرابہ کا آغاز ہیں دنیا ایکشن لے۔ 

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یواین سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہاہے کہ مظاہرین پر حکومتی تشدد درست نہیں‘نئی دہلی کی صورتحال پر گہری نظر ہے ‘ مظاہرین کو پر امن طریقے سے احتجاج کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

تازہ ترین