• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پنجاب (APSUP)کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

لاہور(پ ر)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پنجاب کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس پنجاب گروپ آف کالجز کے ہیڈ آفس حالی روڈ لاہور میں ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کی ۔ چیئرمین ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی پیش رفت کے بارے میں تمام شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن ریفارمز کے ایجنڈے پر کام شروع ہو گیا ہے اور ہائر ایجوکیشن کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگا ۔ انہوں نے خصوصی طور پر صدر مملکت،گورنر پنجاب وزیر ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ایچ ای سی اور سیکرٹری ہائر ایجو کیشن کے مثبت رویے اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں نجی جامعات کے زیر التوا کیسز کو نمٹانے،ون ونڈو کی سہولت فراہم کرنے اور ریفارمز کیلئے بنائی گئی 2 سب کمیٹیوں کے قوائد و ضوابط کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکانے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ ایگزیکٹیو کونسل کے تمام ارکان ہائر ایجوکیشن ریفارمز کے ایجنڈے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ایپ سپ کی ایگزیکٹیو کونسل کا آئندہ اجلاس 11 مارچ کو ہیڈ آفس پنجاب گروپ آف کالجز میں منعقد ہونا طے پایا۔
تازہ ترین