• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والے ملزمان کا ریمانڈ منظور

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم ہتھیانے والے چار ملزمان کا جوڈیشل اور ایک ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم بلال کے خلاف محمد رمضان نے 6 لاکھ بٹورنے کے باوجود ویزہ فراہم نہ کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا،ملزمان حفیظ احمد قادری،محمد مزمل اور مظہر علی کے خلاف افضل اور اکمل نے کینیڈا کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض 33 لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ ملزم عبدالغفار کے خلاف چار شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 10 ہزار ہتھیانے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
تازہ ترین