• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند

ویمنز ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ویمنز کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ، فاسٹ بولر ڈیانا بیگ، بیٹر جوریہ خان اور ہیڈ کوچ اقبال امام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

آسٹریلیا میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں پہلے میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے والی ڈیانا بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قیمیتی وکٹ حاصل کی۔

بیٹر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ کامیابی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، ہر کھلاڑی نےکامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ اقبال امام کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں دوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف ہے جس کے لیے پلان تیار کرلیا ہے، اُمید ہے کھلاڑی اچھے نتائج دیں گے۔

کینبرا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز اسکور بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ، ایمن انور اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے۔

جواب میں پاکستان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا، بسمہ معروف نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان 35 اور منیبہ علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

تازہ ترین