• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : زائد فیس نہ دینے پر بچی کو اسکول سے نکال دیا گیا

سکھر : زائد فیس نہ دینے پر اسکول نے بچی کو نکال دیا


سکھر میں نجی اسکول نے زائد فیس نہ دینے پر بچی کو اسکول سے نکال دیا۔

‎سکھر میں نجی اسکول نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو 17 ہزار روپے کا واؤچر تھمادیا۔ والد نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے فریقین کو 2 اپریل کو طلب کرلیا۔

سکھر کے شہری سرور لطیف نے اپنے وکیل شفقت رحیم کی معرفت سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیٹی کی اسکول فیس 4 ہزار 875 روپے ہے جبکہ اسکول انتظامیہ نے فروری کے فیس واؤچر میں17 ہزار 25 روپے لگاکر بھیجے ہیں۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اضافی فیس کی وجہ جاننے پر انتظامیہ نے بیٹی کو اسکول سےنکال دیا ہے، بیٹی کو اسکول سے نکالنے پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے فریقین کو 2 اپریل کو طلب کرلیا۔

تازہ ترین