• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان : جیو نیوز کے نمائندے شہید ملک ممتاز کی ساتویں برسی

شمالی وزیرستان : جیو نیوز کے نمائندے شہید ملک ممتاز کی ساتویں برسی منائی گئی


شمالی وزیرستان میں شہید کیے گئے جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کی ساتویں برسی منائی گئی۔

جیونیوز کے نمائندے ملک ممتاز خان شہید کے ایصال ثواب کے لئے انکے گھر اور پریس کلب میران شاہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافیوں اورشہید ملک ممتاز کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہید کے بیٹے ملک سلمان کا کہنا تھا کہ سات سال گزرنے کے باوجود ملک ممتاز کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے اور نا ہی حکومت نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں۔

ملک ممتاز کو میران شاہ ( شمالی وزیرستان) میں 27 فروری 2013 کو حملہ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین