اسلام آباد ( ناصر چشتی ) زراعت کے 14نئے، 28 جاری منصوبوں کیلئے 23.1 ارب بجٹ کی تجویز دی گئی ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ و تحقیق کا اجلاس گزشتہ روز راؤ اجمل کی زیر صدارت ہوا ،جس میں کپاس کی درآمد کے معاملہ پر غور کیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے کہاایسا کیوں ہو رہا ہے چند لوگوں کی پالیسیوں کیوجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہےاجلاس میں وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے آئندہ مالی سال 2020،21 کے پی ایس ڈی پی تجاویز پر بھی غور کیا گیا سیکرٹری فوڈ نے بتایا کہآئندہ مالی سال 14نئے منصوبے 28 جاری منصوبوں کیلئے 23.1ارب بجٹ کی تجویز ہے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 5ارب 14کروڑ ڈیمانڈ ہے، حکام نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 53کروڑ لاگت سے پاکستان میں کمرشل بنیاد وں پر زیتون کی کاشت کا منصوبہ زیر غور ہےزرعی ایمرجنسی پروگرام کے 13 منصوبے بھی پی ایس ڈی پی تجاویز میں شامل ہیں، اجلاس کو بتایا گیا وزیر اعظم کے مرغی پال پروگرام کیلئے آئندہ مالی سال 8 کروڑ 91 لاکھ ڈیمانڈ ہے۔