آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسلام آباد میں لال مسجد کا محاصرہ ختم

اسلام آباد (ایوب ناصر‘ خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کا محاصرہ ختم کر دیا اور جمعرات کی شام مسجد کو نمازیوں کیلئے باقاعدہ کھول دیا گیا۔ آج 28فروری کو مولانا عبدالعزیز لال مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علماء کے ایک 12رکنی وفد نے مولانا نذیر فاروقی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی اور جامعہ حفصہ کے مستقبل کے حوالے سے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کو آبپارہ چوک میں مجوزہ دھرنا بھی نہیں ہو گا۔ تمام علماء اپنی اپنی مساجد میں پرامن طور پر نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید