• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،17مشتبہ افراد گرفتار

مردان(نمائندہ جنگ)کاٹلنگ سرکل اور رورل سرکل میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،02مجرمان اشتہاریوںسمیت 17مشتبہ افراد گرفتار،02موٹر کار اور 10موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس کئے گئے،بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمدتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد طاہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پولیس آفسران پر واضح کیا کہ قیام امن کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں شروع کئے جائے۔ ریجنل پولیس سربراہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے spآپریشن مردان شفیع اللہ گنڈاپور کی نگرانی میںDSPرورل سرکل اختراز خان اور DSPکاٹلنگ سرکل محمد اعجاز خان کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔جسمیں پولیس آفسران کے علاوہ لیڈیز پولیس ،بم ڈسپوزل سکواڈ ،CTD،DSB،RRFسکواڈ،سپیشل برانچ ،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔اس دوران پولیس نے 02مجرمان اشتھاریوںسمیت 02کلاشنکوف،16پستول،01رائفل،01بندوق اور376عدد کارتوس اور 7300گرام چرس 30گرام ہیروئن برآمد کیا گیا۔وہیکل ویریفیکیشن سسٹم(VVS) کے ذریعے 34موٹر کار چیک ہوکر جسمیں 02موٹر کا ر اور10موٹر سائیکل مشتبہ سرقہ جانتے ہوئے قبضہ پولیس کئے گئے۔اس کے علاوہIVSکے ذریعے 47شناختی کارڈ چیک ہوکر 17مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے عوام الناس پر واضح کیا کہ قیام آمن کی بحالی اور عوام الناس کے جان ومال کی خفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔تاہم عوام الناس بھی اس سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
تازہ ترین