• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے جس میں انگرام کے 63 اور کپتان شاداب خان کے 39 رنز شامل تھے۔ جواب میں کوئٹہ نے جیسن رائے کی برق رفتار 50 اور کٹنگ کے 42 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بین کٹنگ کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین