• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کے قریبی ساتھی کیخلاف تحقیقات 3 ماہ میں مکمل نہ ہوئی تو ڈی جی نیب کو طلب کرینگے،سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نےسابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ قریبی ساتھی علی حسن زرداری اور دیگر کے خلاف اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات مکمل نہ ہونےپربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے تنبیہ کی ہےکہ اگر 3ماہ میں تحقیقات مکمل نہ ہوئی تو ڈی جی نیب کو طلب کریں گےجبکہ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کردی ۔سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ملزمان کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے رکن صوبائی اسمبلی علی حسن زرداری 530 بلین کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ملزم کی 60 مختلف جائیدادوں اور بنک اکائونٹس کا سراغ لگا چکے ہیں،ملزم اور اس کے ساتھیوں کی جائیدادوں اور مختلف اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن، ڈی سی نواب شاہ اور دیگر کو بھی خطوط لکھ دیئے ہیں لہذا مزید مہلت دی جائے۔
تازہ ترین