کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف تھانے کی حدود منزل پمپ گندم گودام کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پو لیس اہلکارعبدالوحید جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا عبدالوحید قائدآبادمیں تعینات تھا ۔
چین میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا، صوبے گوانگ ڈونگ میں 1 ماہ میں 8 ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔
امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو غیر آئینی اور غیر جمہوری انداز میں چلایا جارہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقابلے میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے، 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔
ارشد ندیم پنڈلی کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ماہ ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔
محکمۂ فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈھوک کشمیریاں سروس روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ٹیموں نے 8 ہزار کلو برآمد بدبودار گوشت تلف کر دیا۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
مظفر آباد میں خان پور دبن سے میرا آنے والی باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری۔
سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔
انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام بھارت کے یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے مطابق 15اگست کو پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
ناروے میں بھی پاکستان کی طرح 14 اگست کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے برطانیہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر سارہ نعیم کے ہمراہ ایک شاندار تقریب میں ’اسپرٹ آف پاکستان‘ آزادی کی تقریبات کا افتتاح کردیا۔
جیونیوز کے کیمرہ مین قاضی شکیل نیوز کوریج کے لیے بھٹ شاہ جارہے تھے۔ دو مسلح افراد نے کالی موری پل کے قریب قاضی شکیل کو واردات کا نشانہ بنایا۔