• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارے اندھوں کی طرح لگے ہیں، عمران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شیخ رشید

سارے اندھوں کی طرح لگے ہیں، عمران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ن لیگ کے لیے آواز اٹھانے کے دعوے پر بلاول بھٹو زرداری کے لیے تبصرہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ سارے اندھوں کی طرح لگے ہیں، مگر عمران خان کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ان کی بلاول سے اندر سے صلح ہے، جس کی وجہ سے سب جلتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جلنے والے جلتے رہیں ان کا کام جلنا ہے، جبکہ سارے مولوی بھی جلتے رہیں گے مگر فضل الرحمان بھی آخر میں تعویز لینے ان ہی کے پاس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کے خلاف کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلائے گی، ان کے درمیان ڈیل ہوئی ہے یا ڈھیل کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تازہ ترین