• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا دورہ کرنے والے منگول صدر قرنطینہ منتقل

چین کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچنے والے منگولیا کے صدر کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔

منگولیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صدر Khaltmaagiin Battulga اور خارجہ امور کے وزیر سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں کو دو ہفتوں کے لیے الگ تھلگ مقام پر رکھا جائے گا۔

منگولیا کے صدر وفد کے ہمراہ گزشتہ روز چین کا ایک روزہ دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ منگولیا میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین