• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے پیش نظر پارلیمنٹ میں ملاقاتیوں پر پابندی


کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقاتیوں اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں سیکریٹری قومی اسمبلی کی زیرِ صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔

قومی اسمبلی نے ملاقاتیوں اور غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔

ایڈیشنل سارجنٹ ایٹ آرمز نے اپنے مراسلے میں سیکورٹی ونگ کو ہدایت کہ کسی ملاقاتی یا غیر متعلقہ افراد کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے نہ دیا جائے۔

تازہ ترین